سانگلاہل عید کے ایام میں اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر سٹاک موجود رکھنے کی ہدائت
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت) سٹیٹ بینک نے تمام شیڈولڈ بینکوں کو ہدائت کی ہے کہ وہ عیدالاضحی کے ایام میں اپنے اپنے بینکوں کی اے ٹی ایم برانچزمیں نصب اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر سٹاک موجود رکھیں تاکہ اے ٹی ایم مشینیں استعمال کرنے والے بینکوں کے کھاتہ داران کو عیدالاضحی کے ایام میں رقم نکلوانے میں کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے نیز تمام بینکوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی اے ٹی ایم مشینوں کی ورکنگ بھی چیک کرتے رہیں ورنہ کوئی مشین بند ہونے پرا ن کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ذرائع نے بتا یا کہ مختلف بینکوں کے کھاتہ داران کی جانب سے سٹیٹ بینک کے مجاز حکام کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ گذشتہ عید کے موقعہ پر اکثر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی ختم ہو گئی تھی ۔