گستاخانہ خاکوں کی اشاعت بدترین دہشت گردی ہے: رانا لیاقت
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی ترجمان رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ ہا لینڈ میں گستاخا نہ خا کوں کی اشاعت ڈیڑھ ارب مسلما نو ں کے مذہبی جذبا ت مجروح کر نے کے ساتھ ساتھ بدترین دہشت گر د ی ہے گستاخا نہ خا کو ں کی اشاعت کرنے وا لے عالمی امن کے دشمن ہیں امت مسلمہ کسی صو رت بھی گستاخا نہ خا کوں کی اشاعت کو بر د اشت نہیں کر ے گی۔انہوںنے کہا کہ تمام مسلم ممالک کے حکمرا نو ں سے مسلم امہ مطالبہ کر ر ہی ہے کہ ا س شیطا نی عمل کو روکنے کیلئے سخت ترین اقدا ما ت اٹھائے جائیں۔