• news

عید : نئے کپڑے نہ ملنے پر دو لڑکیوں نے زہر کھا کر جان دیدی

شیخوپورہ/ قصور/ فیصل آباد (نمائندگان خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) شیخوپورہ کے علاقہ فیروزوالہ میں 2 لڑکیوں نے عید کیلئے نئے کپڑوں کی فرمائش پوری نہ ہونے پر جبکہ 2 لڑکیوں نے گھریلو ناچاقی پر خودکشی کرلی۔ قصور میں گھریلو تنازع پر لڑکی نے پنکھے سے پھندا لیکر، فیصل آباد میں نوجوان لڑکے نے خود کو گولی مارکر، لڑکی نے زہر نگل کر جان دے دی۔ تفصیل کے مطابق شیخوپورہ کے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ جاوید نگر میں ایک 23 سالہ لڑکی (ع) نے اپنے والدین سے عید کی خریداری اور نئے کپڑوں کیلئے پیسوںکا تقاضا کیا انکار پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ قصبہ فیروزوالہ میں محنت کش محمد اسلم کی 20سالہ بیٹی (ش) نے بھی عید کیلئے نئے کپڑوں کی خواہش پوری نہ ہونے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر خود کشی کرلی فیروزوالہ کے علاقہ امامیہ کالونی میں محمد اسرار کی 30 سالہ بیوی(ص) نے گھریلو ناچاقی پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر موت کی آغوش میں چلی گئی۔ تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ شبستان چوک کی آبادی میں ایک محنت کش محمد یونس کی جواں سالہ بیٹی (ر) نے بھی نامعلوم وجہ پر زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔ فیصل آباد میں تھانہ کر کے علاقہ 594گ۔ب میں پچیس سالہ احمد خاں کا کسی بات پر بڑے بھائی سلطان سے جھگڑ کر خود کو گولی مار لی۔ ہسپتال میں طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔ علاوہ ازیں 327ج۔ب کی شادی شدہ 21سالہ نازیہ نے گھریلو ناچاقی کے باعث زہر نگل لیا جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پرالائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکی۔قصور کے محلہ اسلام آباد کے رہائشی عادل کی سولہ سالہ بےٹی عائشہ عادل کو گھرمےں لڑائی ہونے کی وجہ سے ڈانٹ پڑ گئی جس وہ دہ دلبرداشتہ ہو گئی اور طےش مےں آکر خود کو کمرہ مےں بند کر لےا اور پنکھے کے ساتھ پھندا لےکراپنی زندگی کا خاتمہ کر لےا۔
خودکشیاں

ای پیپر-دی نیشن