امریکی وزیر خارجہ کی مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فریضہ حج کے بعد عیدالاضحیٰ پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس موقع پر مسلمان اپنے اہلخانہ اور احباب کے ساتھ اکٹھے ہوئے اور اپنے عقیدے کے مطابق قربانی کرتے ہیں سخاوت اور رحمدلی کا یہ عمل ہم سب کیلئے مثال ہے۔ دنیا بھر میں اپنے دوستوں، اتحادیوں، عید منانے والوں کو تہہ دل سے عید مبارک ہو۔
پومپیو مبارکباد