• news

عثمان بزدار کا تخت لاہور کو شکست دینا عمران خان کے وژن کی فتح ہے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب جعفر بزدار

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) کرپشن لوٹ مار کرنے والوں کے لئے پاکستان میں اب کوئی جگہ نہیں، کرپٹ حکمرانوں نے ملک کا پیسہ لوٹ کر غیر ملکی بینک بھرے اور پاکستان کا دیوالیہ نکال دیا۔ اس کرپٹ حکومت کے بدترین انجام اور خاتمہ پر پوری قوم خوشیاں منا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے چھوٹے بھائی اور تحریک انصاف کے مقامی رہنما چیئرمین یونین کونسل بار تھی سردار جعفر خان بزدار نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدار کا وزیر اعلیٰ منتخب ہونا عمران خان کے نئے پاکستان کے بننے کی دلیل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا تخت لاہور کو بدترین شکست دینا اور اس کے باپ کو بطور وزیر اعظم عمران خان سے بدترین شکست ہونا ہی عمران خان کی سوچ اور ویژن کی فتح ہے۔
جعفر بزدار

ای پیپر-دی نیشن