• news

حاصل پور : دو ماہ قبل اغواءہونیوالا نو سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل ورثا کا مسخ شدہ نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج

حاصل پور (نامہ نگار) دو ماہ قبل اغوا کر کے قتل ہونے والے بچے کی مسخ شدہ نعش گٹر سے برآمد، بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا اور نعش کو مسخ کیا گیا، ورثا کا الزام، اہل علاقہ کا بہاولپور چوک میں نعش رکھ کر شدید احتجاج ٹائر جلا کر ہر قسم کی ٹریفک بند کر دی، مسافروں کو پریشانی کا سامنا، انتظامیہ بے بس نظر آئی، جب تک نامزد ملزم گرفتار نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رکھیں گے۔ تفصیل کے مطابق دوماہ قبل چک نمبر160 مراد کا 9سالہ بچہ محمد ساحل ولد محمدطارق رشتہ داروں کو ملنے گیا، لاپتہ ہو گیا جس پر ورثا نے متعدد بار پولیس کو آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی گزشتہ روز بچے کی نعش چک نمبر181مرادکے گٹر سے برآمد جو کہ انتہائی مسخ شدہ تھی، ڈھانچہ بن چکی تھی جس پر اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے بہاولپور چوک میں میت رکھ کر ہر قسم کی ٹریفک بلاک کر دی جس سے پانچ گھنٹے تک بہاولپور، وہاڑی، چشتیاں، لاہور کا روڈ بند رہا عوام کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا، مقامی انتظامیہ مظاہرین سے مذاکرات کرتی رہی مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، کوتاہی برتنے پر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ بعدازاں تحریک انصاف کے کارکن ملک محمد نعیم ایڈووکیٹ، چوہدری خلیل احمد باجوہ نے مظاہرین اور انتظامیہ سے مذاکرات کئے نامزد ملزم کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی شیخ محمد جاوید اور ایس ایچ او صدر نے بتایاکہ نامزد ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا گیا، تفتیش جاری ہے۔ علاوہ ازیں 9سالہ بچے وقاص نے پولیس کو بیان دیا کہ نعیم نامی نوجوان اسے اپنے ساتھ اپنے احاطہ مویشیاں میں لے گیا، زیادتی کی کوشش کی مزاحمت پر اسے پسٹل کا فائر مار دیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ فائر مارنے کے بعد نعیم کا ملازم اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیکر گیا جبکہ نعیم موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر نعیم کے ملازم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔
زیادتی/ قتل

ای پیپر-دی نیشن