• news

شہری پر تشدد، تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران شاہ کی سپریم کورٹ سے معافی کیلئے استدعا

کراچی( آ ئی این پی) پا کستان تحریکِ انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ نے شہری پر تشدد کے معاملے پر تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔عمران شاہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے تحریری جواب میں ندامت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ واقعہ کے بعد صلح ہو گئی ہے، عدالت بھی معافی قبول کرتے ہوئے کیس سے باعزت بری کرے۔پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی نے جواب میں موقف اپنایا کہ شہری داد پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو بار بار ٹکر مار رہا تھا، گاڑی کے ڈرائیور کی جان بچانے کی کوشش کی، شہری داد نے غلیظ زبان استعمال کی جو ناقابلِ برداشت تھی، خدشہ تھا داد مجھے نقصان نہ پہنچا دے، اپنے دفاع میں شہری پر ہاتھ اٹھایا۔عمران شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے داد چوہان سے معافی مانگنا اخلاقی ذمہ داری سمجھا جبکہ مذکورہ شہری نے بھی معذرت قبول کرتے ہوئے معاملہ رفع دفع کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن