• news

ملتان: 2 دہشت گرد گرفتار، عید پر حساس مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے

ملتان (کرائم رپورٹر) سی ٹی ڈی نے عیدالاضحی کے موقع پر ملتان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد وسیم الرحمان اورسمیع اللہ وہاڑی روڈ پر سٹیڈیم موڑ کے قریب سے پکڑا گیا جو عیدالاضحی پر حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد واسلحہ برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام نے زیر حراست دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن