• news

اوپن مار کیٹ میں ڈالر 40 پیسے مہنگا، 123 روپے کا ہوگیا، انٹربنک قدر میں بھی 20 پیسے اضافہ

لاہور(کامرس رپورٹر)ڈالر دوبارہ مہنگا ہونا شروع ہو گیاہے اور انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 40 پیسے بڑھ گئی جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 123 روپے کا ہو گیا۔نئی حکومت کے پہلے کاروباری روز انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 124 روپے 24 پیسے رہی یورو 39 پیسے مہنگا ہو کر 141 روپے 71 پیسے اور برطانوی پائونڈ 49 پیسے مہنگا ہو کر 158 روپے 20 پیسے کا ہو گیاہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوا تاہم انٹر بنک سے ابھی سستا ہی ہے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 40 پیسے کے اضافے سے 123 روپے ہو گئی برطانوی پائونڈ 50 پیسے مہنگا ہو کر 156 روپے کا ہو گیاجبکہ یورو کی قیمت فروخت 139 روپے برقرار رہی اوپن مارکیٹ میں جاپانی ین بھی دو پیسے مہنگا ہو کر ایک روپے 9 پیسے کا ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن