• news

مسلم لیگ ن صدارتی انتخاب میں اپنا امیدوار کھڑا کرے گی : بعض ذرائع کا دعویٰ

اسلام آباد (ابرار سعید/ نیشن رپورٹ) مسلم لیگ ن نے صدارتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن صدارتی انتخاب میں اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمائوں نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن صدارتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن کی حمایت نہیں کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مسلم لیگ کی مرکزی قیادت نے اپوزیشن کی جماعتوں سے مشاورت کی ہے جس کے بعد انہوں نے اپنا امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے نہ صرف شہباز شریف کو وزیراعظم کے انتخاب کے وقت ووٹ نہیں دیا بلکہ پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت بھی نہیں کی اس لئے مسلم لیگ ن نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن