• news

گوجرانولہ: کار نہر میں گرنے سے باپ بیٹا، بیٹی جاں بحق، 2 سالہ لڑکے کی تلاش جاری

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) نہر اپر چناب میں کار گرنے کے باعث باپ بیٹے بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئے، شیر خوار بچے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ،ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں کو نہر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ، بتایا گیا ہے کہ واپڈا ٹائون کا رہائشی ہارون الرشید اپنے 12سالہ بیٹے زونین اور 10سالہ بیٹی ایشل کے ہمراہ کار میں جا رہا تھا کہ انکی کار بے قابو ہو کر نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے ساتھ گزرنے والی نہر اپر چناب میں گر گئی جس کے نتیجے میں باپ اور اسکے دونوں کمسن بچے موقعہ پر ہی دم توڑ گئے تاہم واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والے ریسکیو اہلکاروں نے طویل جدو جہد کے بعد گاڑی کو نہر سے باہر نکال کر نعشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ حادثے کا شکار ہونیوالے افراد کے ورثاء بھی پہنچ گئے جو اپنے پیاروں کی نعشوں سے لپٹ کر چیخ و پکار کرتے رہے ،لواحقین کے مطابق گاڑی میں ہارون الرشید کا دو سالہ بیٹا حسنین بھی تھا جس پر ریسکیو کے غوطہ خوروں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا،ادھر بتایا جاتا ہے کہ ہارون الرشید کی لکڑ والہ پل پر گارمنٹس کی دکان تھی ۔

ای پیپر-دی نیشن