گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا کا استعفیٰ منظور
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق سپیکر خیبر پی کے اسمبلی مشتاق غنی قائم مقام گورنر ہوں گے۔ مشتاق غنی نئے گورنر کی تعیناتی تک قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔