فیڈرل بورڈ کا بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 77.41 فیصد رہا
اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی تعلیمی بورڈ کی طرف سے بارہویں جماعت کے پری میڈیکل، انجینئرنگ، جزل سائنس، آرٹس اور کامرس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں کامیابی کا تناسب 77.41 فیصد رہا۔ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق رواں برس 59,568 طلباوطالبات نے امتحان میں حصہ لیا۔ پہلی تین پوزیشنز میں سرکاری کالج کے طلبا نمایاں رہے، مجموعی نتائج میں بھی رواں برس طلبا نے طالبات پر سبقت حاصل کیے رکھی۔