• news

عمران نے مسائل بتائے، حل پیش نہیں کیا جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں، ساتھ دینگے: کائرہ

لاہور(این این آئی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسائل تو بتائے ہیں لیکن کوئی حل نہیں دیا، عمران خان جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں پیپلز پارٹی ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے معیشت کی بحالی کا بھی کوئی ٹھوس لائحہ عمل نہیں دیا، معیشت سمندرپار پاکستانیوں کے چندے سے نہیں بحال ہو سکتی۔ وزیراعظم ہائوس اور ملٹری سیکرٹری کے گھر میں کوئی خاص فرق نہیں، عمران خان کا وزیراعظم ہائوس کی بجائے ملٹری سیکرٹری کی رہائش گاہ میں رہنا ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مشرف کے وزراء کی فوج سے تبدیلی کیسے لائیں گے۔کیا وزراء کی اس فوج نے مشرف دور میں مسائل حل کئے کہ اب کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن