سند ھ حکومت نے گورنر ہاؤس کو تعلیمی ادارے میں تبدیل کرنیکی مخالفت کر دی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے گورنر ہاؤس کو تعلیمی ادارے میں تبدیل کرنے کی مخالفت کر دی۔ سندھ کابینہ نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میوزیم اور پارک کو عوامی پارک میں تبدیل کیا جائے گا۔ گورنر ہاؤس کا استعمال کیا ہوگا فیصلہ سندھ حکومت کرے گی۔ گورنر ہاؤس میں پہلے گورنر جنرل قائداعظم محمد علی جناح رہ چکے ہیں۔ گورنر ہاؤس کی تاریخی حیثیت ختم کرنے نہیں دیں گے۔