عدلیہ بچائو کمیٹی نے صدارتی انتخابات کیلئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے
لاہور (وقائع نگار خصوصی) عدلیہ بچائو کمیٹی نے صدارتی انتخابات کیلئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے کمیٹی کی طرف سے امتیاز رشید قریشی نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو درخواست دی جس پر کاغذات نامزدگی حاصل کئے گئے عدلیہ بچائو کمیٹی عبدالرشید قریشی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان قومی ہیرو ہیں تمام سیاسی جماعتوں کا یہ اخلاقی فرض ہے کہ وہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو مشترکہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کریں اور اس عہدے پر کامیاب کروائیں۔