وزیراعظم عمران کا پہلا نوٹس، کینسر میں مبتلا ٹینس کی کھلاڑی مہک انور کے علاج کی ہدایت
کراچی، اسلام آباد (آن لائن+ نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے کینسر میں مبتلا ٹیبل ٹینس کھلاڑی مہک انور کے علاج کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق مہک انور کے والد سرکاری سکول میں نائب قاصد ہیں۔ مہک انور کے والد نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا تھا کہ مہک انور کے کینسر کے مرض کے علاج میں معاونت کی جائے جس پر وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بطور وزیراعظم پہلا نوٹس لیتے ہوئے مہک انور کے علاج کے انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔