اترپردیش: وزیراعلیٰ نے گائے کی قربانی پر مکمل پابندی لگا دی مسلمانوں کا شدید احتجاج
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے مسلمانوں کے مقدس مذہبی تہوار عید الاضحی پر کھلے مقامات پر کسی بھی جانور کی قربانی پر پابندی عائد کردی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کی حکومت کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر کھلے مقامات پر قربانی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان سامنے آیا، جسے مسلمانوں نے مذہبی آزادی پر حملہ قرار دے دیا۔ اس ضمن میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ ادیتیہ یوگی ناتھ نے پولیس کو خصوصی ہدایت جاری کیں اور خلاف وزری کرنے پر گرفتاری کا حکم دیا۔ ادیتیہ یوگی ناتھ نے مسلمانوں کے حوالے سے اقدامات اٹھاتے ہوئے متعلقہ حکام کو کہا کہ ’عیدالاضحیٰ کے موقع پر گائے کی قربانی پر مکمل پابندی ہوگی‘۔ دوسری جانب ڈپٹی وزیراعلیٰ نے ریاستی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ بھارتی مسلمانوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پابندی کو مذہبی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔