کیپٹن (ر) صفدر آر آئی سی منتقل ، حنیف عباسی کی انجیو پلاسٹی‘ ایک سٹنٹ ڈالا گیا
راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت پھر ناساز ہو گئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انکے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل میں دل کی تکلیف ہوئی، طبیعت بہتر نہ ہونے انہیں فوری طور پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ کیپٹن صفدر کچھ دن پہلے بھی معدے میں تکلیف کے باعث پمس میں زیر علاج رہے تھے۔دوسری طرف سابق ایم این اے اور ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ حنیف عباسی جنہیں گزشتہ روز راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا، انکی انجیو پلاسٹی کرکے ایک سٹنٹ ڈال دیا گیا۔ ماہر امراض قلب میجر جنرل ڈاکٹر اظہر کیانی نے انکی۔ انجیو پلاسٹی کی آر آئی سی میں حنیف عباسی سے ان کی فیملی کے ارکان کے علاوہ پولیس نے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی ۔