انٹرپول نے یورپ میں عنقریب دہشت گردی کا انتباہ جاری کردیا
لندن (اے پی پی) بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے انٹرپول نے خبردار کیا ہے کہ یورپ میں عنقریب دہشت گردی کی کارروائیاں ہوسکتی ہیں۔ ایرانی ٹی وی کے مطابق انٹر پول نے خبردار کیا ہے کہ انتہائی خطرناک قرار دیے جانے والے تین تیونسی دہشت گردوں کی جانب سے یورپ میں عنقریب دہشت گرد حملے کیے جاسکتے ہیں۔انٹرپول نے ہسپانوی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ تینوں دہشت گرد فرانس میں مقیم ہیں۔ یورپی ملکوں میں حالیہ برسوں کے دوران کئی دہشت گردانہ حملے ہوچکے ہیں۔