آرمی چیف نے فریضہ حج ادا کیا، پاکستان میں امن، خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں
اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فریضہ حج ادا کرلیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حج کا فریضہ ادا کیا اور پاکستان میں امن و خوشحالی کے حوالے سے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ملک کے لئے قربانیاں دینے والے شہدا اور ان کے اہل خانہ کے لئے بھی دعا کی۔