عید کے بعد اجلاس طلب کرونگا‘ الیکشن شیڈول جاری کریں گے: افضل حیدر
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)نجم سیٹھی کے استعفی کے بعد نئے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لئے شیڈول جمعہ کے روز جاری کیا جائے گا۔ جسٹس ریٹائرڈ افضل حیدر پی سی بی کے الیکشن کمشنر ہیں اور وہ انتخاب تک پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین بھی ہوں گے۔ وہ نئے چیئرمین کے انتخاب تک بورڈ کے روز مرہ کے معاملات کی نگرانی کریں گے تاہم عید قربان کے سلسلہ میں پی سی بی میں چھٹیاں ہیں لہذا اس دوران ان کے کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ تاہم ذرائع کا ہنا ہے کہ عید کے بعد جسٹس ریٹائرڈ افضل حیدر جمعہ 24 اگست کو نئے چیئرمین کے شیڈول اورگورننگ بورڈ اجلاس کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔گورننگ بورڈ اجلاس کا ایجنڈا نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب ہوگا۔ تاہم اس اجلاس سے قبل وفاقی وزارت قانون کو پی سی بی آئین کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے اگورننگ بورڈ کے لئے اپنے دو نمائندوں کا اعلان کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم نجم سیٹھی کی جگہ اپنے نمائندے احسانمانی کے نام کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ دوسرے نمائندے عارف اعجاز کے مستعفی ہونے کی وجہ سے انکی جگہ بھی اپنا نمائندہ دینا ہو گا۔ان دونوں نمائندو کے نوٹیفکیشن کیسوئی سردن گیس کو بھی سابق رکن مفتاح اسماعیل کی جگہ پی سی بی گورننگ بورڈ میں اپنا نیا نمائندہ دینا ہو گا۔ گورننگ بورڈ ارکان کی تکمیل کے بعد بورڈ کے الیکشن کمشنر نئے انتخاب کے لئے شیڈول کا انتخاب کریں گے جس میں پی سی بی گورننگ بورڈ کے دس ارکان مین سے کوئی بھی چیئرمین پی سی بی کا لیکشن لڑ سکتا ہے تاہم روائت کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے نامزد شخص ہی چیئرمین بنتا آ رہا ہے لہذا یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ احسان مانی اتفاق رائے سے پی سی بی کے نئے چیئرمین منتخب ہو جائیں گے۔