• news

ایشین گیمز ‘ 4 جاپانی کھلاڑی جسم فروش خواتین کی خدمات حاصل کرتے پکڑے گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)جاپانیوں کو عام طو رپر ان کی شائستگی اور اچھے اخلاق کے باعث پہچانا جاتا ہے لیکن انڈونیشیا میں ایشین گیمز میں شرکت کیلئے جانے والی جاپانی باسکٹ بال ٹیم کے چار کھلای اپنے ملک کے لئے شرمندگی کا سبب بن گئے۔ ان کھلاڑیوں سے غلطی ضرور ہوئی ہے لیکن دوسری جانب جاپانی سپورٹس ایسوسی ایشن نے کوئی غلطی نہیں کی، یعنی چاروں کھلاڑیوں کو فوری طور واپس بلوا لیا گیا ہے، انہیں ٹیم سے نکال دیا گیا ہے، اور عمر بھر کے لئے جاپان کی نمائندگی کے حق سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔ جاپانی باسکٹ بال کھلاڑیوں یویا ناگایوشی، تاکویا ہاشی موٹا، تاکوماساٹو اور کیٹا ایمامورا کو انڈونیشیائی دارلحکومت کے مشہور بازار حسن میں جسم فروش لڑکیوں کی خدمات حاصل کرتے ہوئے جاپانی رپورٹر نے پکڑ لیا تھا۔ جب یہ خبر جاپانی میڈیا میں سامنے آئی تو جاپانی باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے فوری ایکشن لیا اور چاروں کھلاڑیوں کو فوری طور پر جاپان واپس پہنچنے کا حکم دیا۔ جاپان واپس پہنچنے پر ان کھلاڑیوں نے ائیرپورٹ پر بات کرتے ہوئے سخت شرمندگی کا اظہار کیا اوراپنے ملک کا نام بدنام کرنے پر جاپانی قوم سے معافی بھی مانگی۔ معافی تلافی کے باوجود اب یہ چاروں جاپانی ٹیم سے باہر ہیں اور عمر بھر باہرہی رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن