سپریم کورٹ‘ عید کے بعد مقدمات کی سماعت کیلئے 2 بنچو ں کی تشکیل
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)عید کے بعد، سپریم کورٹ میں 27سے 31اگست تک مقدمات کی سماعت کے لیے 2 بنچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ بنچ نمبر ایک چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل ہے۔ بنچ نمبر دو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس یحییٰ آفرید پر مشتمل ہے۔جن اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ان میں این آر او عمل درآمد کیس، اسلام آبادانڈسٹریل ایریاز آلودگی سوموٹو کیس، دہری شہریت کیس، ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں بے قاعدگیاں، میموگیٹ سکینڈل، حسین حقانی توہین عدالت کیس، خواتین کی قومی حیثیت سوموٹو کیس، ملک کی ہائوسنگ سوسائیٹیوں کا فرانزک آڈٹ ازخود نوٹس کیس، سی ایس ایس امتحان کوٹہ سسٹم سوموٹو کیس اور سپریم جوڈیشل کونسل میں زیرالتواء ریفرنس کی جلد سماعتوں کے لیے ممتاز مصطفی کی درخواست شامل ہیں۔