ترکی غلطی کر رہا ہے، کوئی رعایت نہیں ہو گی: ٹرمپ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے اوباما کی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کا سوچا تک نہیں۔ سابق صدر کو سکیورٹی بریفنگ ملتی رہے گی۔ امریکی پادری کی حراست پر صدر ٹرمپ نے ترکی پر کڑی تنقید کی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ترکی کے خلاف سخت موقف کے اثرات یورپی مارکیٹس پر ہونے کی پروا نہیں۔ ترکی سخت ترین غلطی کر رہا ہے اب کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ امریکی پادری کی حراست پر ترکی اور امریکہ کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل سے ترک شہریوں کی رہائی میں مدد پر خیال تھا کہ ترک صدر امریکی پادری کو رہا کر دیں گے۔