بین الاقوامی عسکری مشقیں، روس نے مشرقی سرحدوں پر فوجوں کو چوکس کر دیا
ماسکو(صباح نیوز)روس نے ملک کی مشرقی سرحدوں پر تعینات افواج کو چوکس رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس کی وجہ ستمبر میں ہونے والی بڑی بین الاقوامی عسکری مشقیں ہیں۔ روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کے مطابق ان پانچ روزہ فوجی مشقوں میں چین اور منگولیا کے دستے بھی شریک ہوں گے۔ یہ مشقیں ووسٹوک میں کی جائیں گی۔ روسی حکومت کے ترجمان دیمیتری پیسکوف کے مطابق قوی امکان ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن ان مشقوں کے معائنے کے لیے جائیں گے۔ ان میں زمینی کے علاوہ فضائی اور بحری دستے بھی حصہ لیں گے۔ گزشتہ چالیس برسوں کے دوران روس میں ہونے والی یہ سب سے بڑی جنگی مشقیں ہوں گی۔