عمران خان کے انقلابی فیصلوں سے عوام کو خوشحالی ملے گی:رفعت سعود
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما رفعت سعود نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ضمنی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دے کر انہیں عید کا تحفہ دیا ہے اور آئندہ بھی تحریک انصاف 22 کروڑ عوام کو خوشحالی،بے روزگاری کے خاتمہ کی صورت میں تحفے دے گی کیونکہ ہمارے قائد عمران خان کا یہی مشن ہے۔انہوں نے کہا کہ کی اقتدار سنبھالتے ہی عمران خان نے انقلابی فیصلے لینا شروع کر دیے ہیں اور یہ وہی فیصلے ہیں جنکا انتظار پوری قوم کو گزشتہ 22 سال سے تھا۔رفعت سعود نے اہل اسلام کو سنت ابراہیمی پر عمل کرنے انہیں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنی عید کی خوشیوں میں مستحقین کو ضرور یاد رکھیں۔