• news

قربانی کو سنت ابراہیمی کی اصل روح کیساتھ ادا کرنا ضروری ہے: ارشد بلوچ

لاہور (پ ر) چیئرمین مجلس شہباز لاہور ارشد بلوچ نے مجلس عاملہ کے خصوصی اجلاس میں کہا کہ آج قربانی کے جانوروں کی نمائش اور ران سسٹم مہنگے جانوروں کی خریداری سے نادار لوگوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔ سنت کے مطابق قربانی کے گوشت کے تین حصے کئے جائیں اور حقداروں کو تقسیم کئے جائیں یہی قربانی کی اصل روح ہے۔ انہوں نے اہل ثروت پر زور دیا کہ وہ نمائشی رنگ ران سسٹم کو ختم کر کے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریں اور بھوک سے مارے انسانوں کی دعائیں لیں۔

ای پیپر-دی نیشن