• news

ووٹ کی عزت،سول بالادستی کیلئے فیصلہ کن جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں:خواجہ احمد حسان

لاہور(خبر نگار ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ قوم کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں،عمران نیازی کی تقریر میں توانائی بحران سے متعلق کوئی بات نہیں کی نہ ہی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عمران خان نے کوئی پلان دیا نئی حکومت کے پاس ٹھوس روڈ میپ نہیں کہ مزید کتنی بجلی سسٹم میں لائی جائے گی۔نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے جنرل مشرف کی قدیمی پاکستان کی ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرانی باتوں کو دہرایا، عمل درآمد کا کوئی ٹھوس میکینزم نہیں دیا۔ بجلی کا بحران اور دہشت گردی کا عمران خان کی تقریر میں بڑے مسائل کے طور پر نہ ہونا ثابت کرتاہے کہ مسلم لیگ ن نے ان مسائل پر قابو پایا،انہوں نے کہا کہ ووٹ کی عزت اور سول بالادستی کے لئے فیصلہ کن جنگ لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ حقیقی جمہوری قوتوں کے اتحاد کا وقت آ گیا ہے۔ لاڈلے کو پلیٹ میں رکھ کر اقتدار پیش کیا جا رہا ہے۔شروع سے آخر تک پورا الیکشن اغوا کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن