صدارتی انتخاب‘ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4ستمبر کو طلب‘ امیدوار 27اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں: الیکشن کمشن
اسلام آباد(اے پی پی)قومی اسمبلی کے ایوانوں کا مشترکہ اجلاس منگل 4 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کر لیا گیا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس صبح 10 بجے ہو گا۔ واضح رہے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نئے صدر مملکت کے انتخاب کے لئے سینٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ دریں اثناءصدارتی انتخاب کےلئے امیدوار کاغذات نامزدگی 27 اگست دن 12 بجے تک کسی بھی پریذائیڈنگ افسر جو کہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان ہیں، کے پاس جمع کرا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 اگست کو صبح 10 بجے شروع ہو گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال چیف الیکشن کمشنر/ریٹرننگ افسر الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکرٹریٹ اسلام آباد میں کریں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران امیدواروں کے تائید اور تجویز کنندگان اپنے ہمراہ سینٹ یا متعلقہ اسمبلی کی جانب سے جاری کردہ شناختی کارڈ ضرور لائیں۔
صدارتی انتخابات