عمران اسماعیل 1944ءمیں پیدا ہوئے، امریکہ، اٹلی میں بھی تعلیم حاصل کی، تحریک انصاف کے بانی رکن ہیں
کراچی (سٹاف رپورٹر) نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل تحریک انصاف کے دیرینہ اور متحرک رکن کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ عمران اسماعیل 1944ءکو کراچی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کینٹ پبلک سکول سے حاصل کی۔ انٹرمیڈیٹ گورنمنٹ کامرس کالج، اورگریجویشن نیشنل کالج سے مکمل کیا۔ لیدر ٹیکنالوجی اور لیدر کیمیکل کی اسناد اٹلی اور امریکہ سے حاصل کیں۔ فلاحی وسماجی بہبود کا آغاز1991ءمیں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ میں رضاکار کی حیثیت سے کیا جس کے بعد شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کیلئے بیشتر چندہ مہم کا آغازکیا۔ انہوں نے2010ءمیں آنے والے سیلاب کی تباہ کاری کے بعد عمران خان فاو¿نڈیشن کی بنیاد ڈالنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس مہم میں انہوں نے جامشورو میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ہسپتال کا قیام کیا جس سے تقریباً پانچ ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا۔ ان کو پاکستان تحریک انصاف کا بانی رکن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ 1997ءکے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہی سے صوبائی اسمبلی حلقہ 91 جو کہ ابPS115ہے،سے حصہ لیا۔2014 میں عزیز آباد کے حلقے NA246 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لیا اور 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ صوبائی اسمبلی PS111 سے انتخاب میں حصہ لے کر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ اس طویل عرصہ دورانیہ میں پارٹی کے بیشتر عہدوں پر فائض رہے جن میں صدرکراچی ڈویژن ، صدر سندھ اور بیشتر دیگر کمیٹیوں کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ پارٹی میںان کی موجودہ ذمہ داری مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہے۔ وہ کراچی چیمبر آف کامرس اور کورنگی انڈسٹریل ایسوسی ایشن کی منیجنگ کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
حالات/ عمران اسماعیل