• news

عارف علوی کی تحریک لبیک کے رہنماﺅں سے ملاقات‘ حمایت کی درخواست

کراچی (آئی این پی) پی ٹی آئی کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی نے تحریک لبیک پاکستان کے رہنماوں سے ملاقات کی اور ان سے صدارتی الیکشن میں تعاون کی درخواست کی ہے۔رضویہ ہاو¿س پہنچنے والے پی ٹی آئی وفد میں عارف علوی کے ساتھ رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد، جمال صدیقی اور دیگر شامل تھے۔ تحریک لبیک کے رہنماو¿ں نے کہاکہ ان کی تحریک کا بنیادی مشن ناموس رسالت کا تحفظ ہے، وفاقی حکومت ہالینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات پر نظرثانی کرے۔عارف علوی نے کہا کہ گستاخانہ خاکے مسلم دنیا کے ساتھ جنگ کا اعلان ہے، جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف موقف سخت سے سخت ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کا موقف لے کر اپنی پارٹی کے سامنے پیش کریں گے۔
عارف علوی /ملاقات

ای پیپر-دی نیشن