• news

;پاکستان بھارت اعتماد بڑھا کر اختلافات کا حل نکالیں‘ کردار ادا کرنے پر تیار ہیں : چین

بیجنگ( نیٹ نیوز) چین نے جنوبی ایشیا کے اہم ترین ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی حمایت کردی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان اور بھارت باہمی اعتماد بڑھا کر اختلافات کا حل نکالیں۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک کی قیادت کے جانب سے تعلقات بہتر کرنے کے بیانات کا خیر مقدم کرتے ہیں چین ان دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری کےلئے کردار ادا کرنے کوتیار ہے ۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا بحیثیت پڑوسی چین دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات اور باہمی اعتماد بڑھا کر اختلافات کا حل نکالنے کی حمایت کرتا ہے اور چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے ۔
چین

ای پیپر-دی نیشن