• news

پشاور سے لاہور تک ڈبل ریل ٹریک اولین ترجیح ہے شیخ رشید، راولپنڈی سے لاہور تک ٹرین میں سفر کیا

راولپنڈی/ لاہور (نیوزرپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پشاور سے لاہور تک ڈبل ٹریک بنانا اولین ترجیح ہے، ریلوے کو منافع بخش بنانے کےلئے 18 گھنٹے کام کروں گا، لوگوں کو روزگار بھی ملے گا اور ریوینو بھی بڑھائیں گے۔ریلوے کا 40 ارب خسارہ ختم کرنے کا چیلنج قبول کر تاہوں۔ سابقہ حکومت کرپٹ تھی بتایا گیا سب اچھا ہے لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے راولپنڈی ریلوے سٹیشن کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی، سب سے پہلے میرا احتساب کیا جائے، آدھا ریلوے نیب زدہ ہے، ہم نے دگنی قیمت پر انجن خریدے ہیں، جو لوگ نیب کو مطلوب ہیں انہیں سرنڈر کرنا ہوگا، کرپشن پر برداشت صفر ہوگی۔ دریں اثناءوزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرین میں راولپنڈی سے لاہور تک سفر کیا۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے لاہور تک مسافر کوچ میں سفر کیا۔
شیخ رشید / ٹرین

ای پیپر-دی نیشن