• news

بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ متعدد وفاقی سیکرٹری تبدیل‘ پنجاب کے چھ او ایس ڈی مقرر

لاہور ، اسلام آباد (سپیشل رپورٹر+ این این آئی) بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے حکومت پنجاب نے 6 صوبائی سیکرٹریز کو او ایس ڈی لگانے کے احکامات جاری کر دیئے تمام افسر سینئر مینجمنٹ کورس پر شرکت کیلئے چلے گئے ہیں واپسی پر تمام افسران محکمہ ایس این جی اے ڈی میں رپورٹ کرینگے مومن آغا سیکرٹری مائنز اینڈ منرل، ندیم محبوب سیکرٹری زکوٰة و عشر، کیپٹن (ر) محمد محمود سیکرٹری لائیو سٹاک اسد الرحمن گیلانی سیکرٹری انرجی، زاہد اختر سیکرٹری سوشل ویلفیئر اعجاز سیکرٹری اوقاف شامل ہیں۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی محمد عارف فہیم کو او ایس ڈی، سیکشن افسر فنانس شوکت علی انجم کو سیکشن افسر انفارمیشن، ان کے پیش رو محمد جاوید طفیل کو سیکشن افسر فنانس، سیکشن افسر فنانس غلام مرتضیٰ کو سیکشن افسر ریگولیشن، ان کے پیش رو یاسر ملک کو سیکشن افسر فنانس، سیکشن افسر قانون وسیم احمد سیف کو سیکشن افسر ریگولیشن، ان کے پیش رو مقیم امجد کو سیکشن افسر قانون، سیکشن افسر بلدیات محمود احمد کو سیکشن افسر لائیو سٹاک، ان کے پیش رو سربلند خان کو سیکشن افسر بلدیات، سیکشن افسر لیٹگیشن محمد وقار عظیم کو سیکشن افسر معدنیات، ان کے پیش رو محمد اکرم کو سیکشن افسر لیٹیگیشن،سیکشن افسر ہاﺅسنگ غلام شبیر کو سیکشن افسر یوتھ افیئرز، ان کے پیش رو نجم بوٹا کو سیکشن افسر ہاﺅسنگ، سیکشن افسر یوتھ افیئرز محمد شاہین محمود کو سیکشن افسر ریگولیشن، ان کے پیش رو محمد سلیم کو سیکشن افسر یوتھ افیئرز، سیکشن افسر پی اینڈ ڈی خالد محمود کو سیکشن افسر پرسانل فور اور ان کے پیش رو محمد الیاس نوری کو سیکشن افسر پی اینڈ ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن سمیت متعدد افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے آفیسر اورنگزیب حق کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے تبدیل کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے آفیسر اعجاز منیر کو سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن سے تبدیل کر کے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے آفیسر زاہد بن مقصود کی خدمات پنجاب حکومت سے واپس لے کر انہیں ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم آفس تعینات کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے گریڈ 20 کے آفیسر محمد زبیر ہاشمی کو نیکٹا سے تبدیل کر کے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تعلیم ڈویژن میں تعینات کر دیا ہے۔اورنگزیب حق کو سیکرٹری کیڈ تعینات کر دیا گیا۔ پولیس سروس کے زبیر ہاشمی کو سٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ طارق محمود پاشا کو سیکرٹری امور کشمیروگلگت پاکستان ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ طارق محمود پاشا اس سے پہلے سیکرٹری شماریات کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔ ایوب شیخ کو سیکرٹری شماریات ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ محمد ایوب شیخ سیکرٹری امور کشمیر، گلگت بلتستان ڈویژن کے عہدے پر کام کر رہے تھے سیکرٹری پٹرولیم جلال سکندر سلطان سیکرٹری سیفران بنا دیئے گئے۔ میاں اسد حیاالدین سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن تعینات کر دیئے گئے۔ سیکرٹری کیڈ ثاقب عزیز سیکرٹری ایسوسی ایشن ڈویژن تعینات کر دیئے گئے۔ طارق جوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم آفس تعینات کئے گئے ہیں۔ سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


تبادلے

ای پیپر-دی نیشن