غداری کیس: بیرسٹر فروغ نسیم پرویز مشرف کی وکالت سے دستبردار
کراچی (نوائے وقت نیوز) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی وکالت سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ پی ای سی ایچ ایس میں اپنے دفتر میں وکلاءسے ملاقات کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھاکہ وہ اس کیس سے وفاقی وزیرقانون نامزد ہوتے ہی دستبردار ہو چکے تھے اور اس بات سے اپنے سابق موکل پرویزمشرف کوبھی آگاہ کر دیا تھا انکا کہنا تھا کہ عوام تک انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں گے۔
فروغ نسیم