الیکشن شفاف ہوئے‘ آر ٹی ایس بندش کا ذمہ دار ہے‘ تحریک انصاف تحقیقات مکمل
اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف نے الیکشن کے روز رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) کی بندش کی تحقیقات مکمل کرلیں، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے سینٹ میں پارلیمانی رہنما اعظم سواتی و دیگر پر مشتمل آر ٹی ایس شٹ ڈاﺅن معاملے کی نگرانی کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحقیقاتی کمیٹی نے آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی کا ذمہ دار نادرا کو ٹھہرا دیا اور اس کی ناکامی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ الیکشن کے صاف شفاف ہونے کے سارے ثبوت موجود ہیں تاہم کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ آر ٹی ایس کی ناکامی کا فارنزک آڈٹ کرایا جائے۔ سینیٹر اعظم سواتی کل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے جس کے دوران وہ آر ٹی ایس نظام کی ناکامی کی تحقیقاتی رپورٹ پر انہیں بریفنگ دیں گے۔
تحقیقات/نادرا