• news

اوکاڑہ: ناراض بیوی کو گھر واپس نہ آنے پر گلا کاٹ کرمار ڈالا

اوکاڑہ (نامہ نگار) روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ چونگی نمبر7کی فرزانہ کی شادی چند سال قبل 31ٹو ایل کے شاکر سے ہوئی تھی، گھریلو ناچاقی کے بعد فرزانہ اپنے شوہر سے لڑائی جھگڑے کے بعد اپنے میکے روٹھ کر آ گئی جس کو عید کے دوسرے روز اس کا شوہر منانے کے لیے آیا اور اس کو کہا کہ ناراضگی ختم کرو اور واپس میرے ساتھ گھر چلو لیکن فرزانہ نے مبینہ طور پر واپس جانے سے انکار کر دیا جس پر شاکر نے طیش میں آ کر تیز دھار آلے کا وار اس کی گردن پر کیا جس سے فرزانہ لہولہان ہو کر گر پڑی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ مقامی پولیس تھانہ صدر اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی اور فرزانہ کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن