• news

پاکستان ترنوالہ نہیں کہ کوئی ملک اسے ہڑپ کر جائے: عارفہ صبح خان

لاہور (پ ر) پاکستان کوئی تر نوالہ نہیں کہ اسے کوئی بھی ملک ہڑپ کر لے۔ یہ ملک ہمارے آباؤاجداد نے اپنی جانوں اور جائیدادوں کی قربانیاں دیکر بنایا ہے۔ امریکہ بھی کسی غلط فہم میں نہ رہے موجودہ حکومت ڈکٹیشن لینے والی نہیں یہ بات نامور دانشور، ادیبہ، شاعرہ اور صحافی ڈاکٹر عارفہ صبح خان نے منعقدہ یوم آزدی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر عارفہ صبح خان نے کہا کہ پاکستان بہت جدوجہد اور قربانیوں سے حاصل کیا گیا اس کی آزادی کیلئے ہمارے بڑوں نے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں۔ اس ملک کی خود مختاری اور سالمیت اب ہماری ذمہ داری ہے ہمیں حب الوطنی کو پروان چڑھانا چاہئے اگر حب الوطنی ہوگی تو ہم اس کی سرحدوں کی حفاظت کریں گے اس کی کامیابی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کریں گے اور س سے بڑھ کر یہ کہ اس ملک سے کرپشن کاخاتمہ بھی تب ہوگا جب مادر وطن سے محبت ہوگی۔ ہمارے وطن کو حب الوطنی اور کام کی ضرورت ہے یہی چیز ہماری کامیابی اور فتح کی کنجی ہے لہذا نئی نسل میں حب الوطنی کا شعور پیدا کرنا ہوگا پاکستان کی نئی حکومت مستعد، تعلیم یافتہ اور دلیر ہے اس نے امریکہ کو جھوٹ پر سرزنش کی ہے یہ پہلی وارننگ ہے جو پاکستان کے بہادر وزیراعظم نے واشنگٹن کو دیکر بتا دیا ہے کہ اب امریکہ من مانی نہیں کر سکتا بلکہ اسے پاکستان سے برابری کی سطح پر بات کرنا ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن