• news

مسلم حکمران گستاخانہ خاکوں کے خلاف مشترکہ آواز اٹھائیں:مولانا عزیز الرحمن

لاہور(سپیشل رپورٹر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا قاری علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر،مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ، مولانا خالد محمود،قاری ظہورالحق نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان کیخلاف عیدالاضحی کے اجتماعات میں شدیداحتجاج کیا اور مذمتی قراردادیں منظور کروائیں علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم حکمران گستاخانہ خاکوں کے خلاف مشترکہ آواز اٹھائیں۔ ہالینڈ کی حکومت توہین رسالت کے مجرموں کو اسلامیان عالم کے جذبات مجروح کرنے سے روکے۔ مغرب میں آزادی اظہار کے نام پر گستاخانہ کلچر کو فروغ جا رہا ہے۔ پیغمبر اسلام کی عزت و ناموس پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔ مسلم ممالک متحد ہو کر ہالینڈ کا سفارتی و تجارتی بائیکاٹ کریں۔ اقوام متحدہ انسداد توہین رسالت کے لئے موثر قانون سازی کرے۔ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے کا اعلان دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے عقیدے اور ایمان پر حملہ ہے۔ او آئی سی گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب کرے۔ ناموس رسالت کا تحفظ ایمان کی بنیاد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن