• news

کاہنہ میں الائشیں اٹھانے کیلئے بہترین انتظامات پر عوام کا خیر مقدم

کاہنہ (نامہ نگار)ویسٹ مینجمنٹ کا آلائشیں اٹھانے کے اچھے انتظامات کو عوام نے سراہا ہے ویسٹ مینجمنٹ کے اسسٹنٹ مینجر عاطف مصور ،غلام فرید زونل آفیسر،قیصر عباس سپروائزر ،نواز صابری سپروائزر کی سربراہی میں ایل، ڈبلیو، ایم، سی کے ملازمین نے بڑی لگن اور محنت سے کام کر کے علاقہ کی صاف ستھرائی کو یقینی بنایا جہاں عید قرباں پر گلی محلوں میں قربانی کے جانور باندھ رکھے تھے اور ہر گھر میں قربانی ہو رہی تھی جانوروں کا فضلہ اور آلائشوں کے ڈھیر لگے ہوئے تھے کہ علاقہ کی ویسٹ مینجمنٹ کی انتظامیہ نے کاہنہ،جیل روڈ ،چونگی امر سدھوو دیگر علاقوں میں فوری طور پر آلائشیں اور فضلہ اٹھانے کے بہترین انتظامات کیے جس پر اہل علاقہ نے ویسٹ مینجمنٹ کے ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن