• news

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں نجم سیٹھی کے اعزاز میںالوداعی عصرانہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو نئے چیئرمین پی سی بی کے آنے سے پہلے ہی عصرانہ دیکر فارغ کر دیا گیا۔ عصرانہ میں صرف چائے اور بسکٹ پیش کیے گئے۔ نجم سیٹھی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں عصرانہ دیا گیا جس میں بورڈ میں کام کرنے والے ان کے قریبی دوستوں کے علاوہ این سی اے میں کام کرنے لوگوں کو مدعو کیا گیا جبکہ میڈیا سے الوادعی تقریب کو خفیہ رکھا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کی جانب سے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے اعزاز میں عصرانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ نائلہ بھٹی، ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی، ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان والہ، سی ایف او بدر منظور خان سمیت پی سی بی اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کرنے والے افسران اور ملازمین بھی موجود تھے۔ عصرانہ میں چائے اور بسکٹ کے ساتھ مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی آنے والے نئے چیئرمین سے کسی طور پر الوداعی پارٹی نہیں لینا چاہتے تھے جس کی بنا پر سی ای او سبحان احمد نے عصرے کا بندوبست کیا تاکہ چیئرمین پی سی بی کو اچھے طریقے سے رخصت کیا جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ اور شہریار خان کو الوداعی تقریبوں میں کھانا دیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن