• news

ایشین گیمزمیں پاکستان نے پہلا برانزمیڈل حاصل کرلیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)18 ویں ایشین گیمزمیں پاکستان نے پہلا برانزمیڈل حاصل کرلیا کبڈی ایونٹ کے سیمی فائنل میں کوریا نے پاکستان کو 27-24 کے مارجن سے شکست دی قوانین کے مطابق سیمی فائنل کھیلنے کے باعث پاکستانی کبڈی ٹیم برونز میڈل جیتنے کی حقدار ٹہری۔ ہینڈ بال ایونٹ کے گروپ میچ میں بھارت نے ایک سنسنی خیزاور دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو صرف ایک گول سے شکست دیدی بھارتی ٹیم نے 28 جبکہ پاکستان کیجانب سے 27 گول سکور کئے گئے۔ آرچری کے مکس ٹیم ایونٹ میں کوریا نے پاکستان کو 6-0 سے شکست دی۔ شوٹنگ 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل (مینز) میں پاکستان کے غلام مصطفی بشیر290 کے ساتھ 9 ویں جبکہ محمدخلیل اختر 283 کے ساتھ 16 ویں نمبر پر آئے۔ سیلنگ لیزر سٹیندرڈ کلاس کی دو ریسوں میں پاکستان کے نجیب اللہ خان 11 ویں۔ ونڈ سرفنگ RSX کلاس میں راجہ قاسم عباس 7 ویں۔470 کلاس میں رحمان اللہ اور خالد حسین 9 ویں جبکہ لیزر4.7 کلاس میں محمد اویس 20 ویں پوزیشن پر رہے۔ بیڈ منٹن مینز سنگل رائونڈ میں ملائشیاء کے کھلاڑی نے پاکستان کے عظیم سرور کو 2-0 سے۔ چائنا کے کھلاڑی نے عرفان سعید بھٹی کو 2-0 سے جبکہ ویمنز ڈبل رائونڈ میں جاپان کی جوڑی نے پاکستان کی غزالہ صدیق اور صائمہ وقاص کیخلاف 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔ جمناسٹک۔ مینز واکٹ ایونٹ میں پاکستان کے عزیزجومہ رینکنگ میں جگہ نہ بنا سکے۔ سوئمنگ مینز50 میٹر بریسٹ سٹروک میں حمزہ ملک (33.20) کے ساتھ 33ویں۔ ویمنز 50 میٹر فری سٹائل میں بسمہ خان (28.08) کے ساتھ 19ویں۔ ویمنز 200 میٹر IM میں مشال عائشہ ایوب (2:38.70) کے ساتھ 16ویں جبکہ مینز4X100 میٹر میڈلے ریلے میں حمزہ، یحیی،حسیب اور کاوس نے(4:10.92) کے 15 ویں پوزیشن حاصل کی۔روئنگ مینز لائٹ ویٹ سنگل Sculls فائنل میں پاکستان کے عاصم اعجاز رینکنگ میں اپنی جگہ نہ بنا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن