• news

منی لانڈرنگ کیس: انور مجید، ان کے بیٹے کے ریمانڈ میں کل تک توسیع

کراچی (این این آئی، نوائے وقت نیوز) اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے انور مجید اور عبدالغنی کے جسمانی ریمانڈ میں 27 اگست توسیع کر دی۔ ایف آئی اے انور مجید کو بیماری کے باعث پیش نہ کرسکی۔ بینکنگ کورٹ میں ایف آئی اے نے کہا انور مجید بیمار ہیں پیش نہیں کرسکتے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ انور مجید کو جیل بھیج دیں جبکہ عبدالغنی مجید کا مزید 5 دن کا ریمانڈ دیا جائے۔سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ عبدالغنی مجید کا طبی معائنہ کرایا جائے۔
انور مجید

ای پیپر-دی نیشن