سمندر پار پاکستانیوں کی انٹرنیٹ پر ووٹنگ کا حکم سپریم کورٹ نے دیا: الیکشن کمیشن
اسلام آباد(نا مہ نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آنے والے ضمنی انتخابات میں سمندرپار پاکستانیوں کا انٹرنیٹ ووٹنگ کرانے کا حکم دیا ہے،الیکشن کمیشن تجرباتی ووٹنگ کرانے کیلئے پائیلٹ پروجیکٹ کا تجربہ کرنا چاہتا تھا۔ہفتہ کو الیکشن کمیشن نے کچھ سیاسی رہنماﺅں کے اس بیان کی وضاحت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں کی ووٹنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے عجلت سے کام لیا ہے۔اس ضمن میں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق پائلٹ پروجیکٹ جو اصل نتائج پر اثر انداز نہ ہو ایسا تجرباتی ووٹنگ کرنے کا پروگرام رکھاتھا جبکہ اصل نتائج پر مبنی پروجیکٹ پرالیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اپنے جواب میں تحریری مخالفت کی تھی ۔ سپریم کورٹ نے آنے والے ضمنی انتخابات میں سمندرپار پاکستانیوں کا اصل انٹرنیٹ ووٹنگ کرانے کا حکم دیا ہے۔
وضاحت