• news

سوشل میڈیا پر وزیراعظم کو قتل کی دھمکیاں سیشن عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے سے رپورٹ مانگ لی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر ایف آئی اے حکام سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ عدالت نے سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے شہری ذیشان بٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حسنین نامی نوجوان سوشل میڈیا پر میری تصاویر لگا کر عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ایف آئی اے میں درخواست دی متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
ایف آئی اے/ رپورٹ

ای پیپر-دی نیشن