• news

منی لانڈرنگ کیس : ایف آئی اے نے آصف زرداری‘ فریال کو کل چوتھی بار طلب کر لیا‘ نوٹس جاری

کراچی/اسلام آباد (وقائع نگار+این این آئی) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کیلئے آصف زرداری اور فریال تالپور کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی بینکنگ عدالت نے 17 اگست کو منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔¾ عدالت نے تمام ملزمان کو 4 ستمبر تک گرفتار کرنے کا حکم دیا۔عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے بعد آصف زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی جبکہ ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے پہلے ہی حفاظت ضمانت حاصل کرلی ہے۔سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاو¿نٹس سے منی لانڈرنگ کے کیس میں تمام ملزمان کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کےلئے آصف زرداری اور فریال تالپور کو ایک بار پھر طلب کرلیا جس کے لیے انہیں نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ایف آئی اے نے دونوں رہنماو¿ں کو 27 اگست کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد طلب کیاہے۔ایف آئی اے کی جانب سے آصف زرداری اور فریال تالپور کو چوتھی بار طلب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی طلب کیے جانے کے باوجود دونوں شخصیات ایف آئی اے کی جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہیں ہوئیں۔
زرداری طلب

ای پیپر-دی نیشن