• news

امریکہ نے زیرزمین اہداف کو تباہ کرنیوالے اپ گریڈڈ ایٹم بم کا تجربہ کر لیا‘ روسی خبر ایجنسی کا دعوی

ماسکو(صباح نیوز)روسی خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ایئرفورس نے اپ گریڈ شدہ نیو کلیئر بم کا تجربہ کر لیا ہے ۔روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق حال ہی میں بی 2اسٹیلتھ بمبار طیارے کے ذریعے اپ گریڈ شدہ ایٹم بم کو گرایا گیا۔ اپ گریڈ شدہ بی 12-61 پانچ تباہ کن صلاحیتوں کا حامل ہے۔روسی خبررساں ایجنسی کا مزید کہنا تھا مذکورہ امریکی ایٹم بم زمین کی گہرائی میں اہداف کو تباہ کرسکتا ہے۔یہ بھی کہا گیا یہ ایٹم بم کا تجربہ نامعلوم مقام پرکیا گیا، رواں سال جون میں بھی دوبی 12-61بموں کے تجربے نیواڈا میں کیے گئے تھے۔
امریکہ، بم

ای پیپر-دی نیشن