;لاہور کی طالبہ شیربانو تجمل نے لندن یونیورسٹی سے قانون کے امتحان میں ٹاپ کرلیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور کی طالبہ نے لندن یونیورسٹی کے قانون کے امتحان میں ٹاپ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شیربانو تجمل نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ شیربانو نے کہا ہے کہ جو لوگ وکیل نہیں کر سکتے ان کی مدد کروں گی، وکالت کا پیشہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے استعمال کروں گی۔
شیربانو/ ٹاپ