• news

ملائیشیا:گوردوارے میں نماز پڑھتے مسلمان کی ویڈیو وائرل

کوالالمپور (نیٹ نیوز) ملائیشیا کے ایک گوردوارے میں ایک مسلمان کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو بنائی گئی جو سوشل میڈیا کی زینت بننے کے بعد وائرل ہو گئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملائیشیا کے مقامی گوردوارے میں موجود یہ مسلمان نماز ادا کرنے کے بعد فوراً چلا جاتا ہے جبکہ وہاں موجود سکھوں کو اس شخص کے نماز پڑھنے پر کوئی اعتراض نہیں ہوا تاہم اس دوران وہ گوردبانی کا پاٹھ کرتے رہے۔
گوردوارہ

ای پیپر-دی نیشن